كتاب الزكاة کتاب: زکاۃ و صدقات کے احکام و مسائل 7. بَابُ: تَعْجِيلِ الزَّكَاةِ قَبْلَ مَحِلِّهَا باب: وقت سے پہلے زکاۃ نکالنے کا بیان۔
علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ عباس رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی زکاۃ پیشگی ادا کرنے کے متعلق پوچھا تو آپ نے انہیں اس کی رخصت دی۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الزکاة 21 (1624)، سنن الترمذی/الزکاة 37 (678)، (تحفة الأشراف: 10063)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/104)، سنن الدارمی/الزکاة 12 (1687) (حسن)»
قال الشيخ الألباني: حسن
|