كتاب الزكاة کتاب: زکاۃ و صدقات کے احکام و مسائل 4. بَابُ: زَكَاةِ الْوَرِقِ وَالذَّهَبِ باب: سونے اور چاندی کی زکاۃ کا بیان۔
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے گھوڑوں اور غلاموں کی زکاۃ معاف کر دی ہے، لیکن نقد پیسوں میں سے چالیسواں حصہ دو، ہر چالیس درہم میں ایک درہم کے حساب سے“۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الزکاة 4 (1572)، (تحفة الأشراف: 10039)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الزکاة 3 (620)، سنن النسائی/الزکاة 18 (2479)، مسند احمد (1/121، 132، 146)، سنن الدارمی/الزکاة 7 (1669) (صحیح) (شواہد کی بناء پر صحیح ہے، نیز ملاحظہ ہو: صحیح أبی داود: 5/295)»
قال الشيخ الألباني: حسن
عبداللہ بن عمر اور ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہر بیس دینار یا اس سے زیادہ میں آدھا دینار لیتے تھے، اور چالیس دینار میں ایک دینار کے حساب سے لیتے تھے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 7291، 16289، ومصباح الزجاجة: 64) (صحیح)» (ابراہیم بن اسماعیل ضعیف راوی ہے، لیکن حدیث شواہد کی وجہ سے صحیح ہے، ملاحظہ ہو: الإرواء: 813)
قال الشيخ الألباني: صحيح
|