كِتَاب الْحُدُودِ کتاب: حدود اور تعزیرات کا بیان 40. باب فِي ضَرْبِ الْوَجْهِ فِي الْحَدِّ باب: حد میں چہرے پر مارنا منع ہے۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی کسی کو مارے تو چہرے پر مارنے سے بچے“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 14983)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/244، 251، 434) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|