كِتَاب الْحُدُودِ کتاب: حدود اور تعزیرات کا بیان 29. باب فِيمَنْ عَمِلَ عَمَلَ قَوْمِ لُوطٍ باب: اغلام بازی (قوم لوط کے فعل) کی سزا کا بیان۔
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جسے قوم لوط کا عمل (اغلام بازی) کرتے ہوئے پاؤ تو کرنے والے اور جس کے ساتھ کیا گیا ہے دونوں کو قتل کر دو“۔
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/الحدود 24 (1456)، سنن ابن ماجہ/الحدود 12 (2561)، (تحفة الأشراف: 6176)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/269، 300) (حسن صحیح)»
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے کنوارے کے بارے میں جو اغلام بازی میں پکڑا جائے مروی ہے کہ اسے سنگسار کر دیا جائے گا۔ ابوداؤد کہتے ہیں: عاصم والی روایت عمرو بن ابی عمرو والی روایت کی تضعیف کرتی ہے ۱؎۔
تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ (صحیح الإسناد)»
وضاحت: ۱؎: یعنی اوپر کی حدیث (۴۴۶۲) ابوداود کا یہ قول غالباً غلطی سے یہاں درج ہو گیا ہے، حدیث نمبر: (۴۴۶۵) کے بعد بھی یہ قول درج ہے اور وہی اس کی اصل جگہ ہے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد موقوف
|