كِتَاب الْحُدُودِ کتاب: حدود اور تعزیرات کا بیان 39. باب فِي التَّعْزِيرِ باب: تعزیر کا بیان۔
ابوبردہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوڑے دس سے زیادہ نہ مارے جائیں سوائے اللہ کی حدود میں سے کسی حد میں ۱؎“۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الحدود 42 (6848)، صحیح مسلم/الحدود 9 (1708)، سنن الترمذی/الحدود 30 (1463)، سنن ابن ماجہ/الحدود 32 (2601)، (تحفة الأشراف: 11720)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/466، 4/45)، سنن الدارمی/الحدود 11 (2360) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: تعزیر ایسی سزا کو کہتے ہیں جو حد سے کم ہو۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے ابوبردہ انصاری سے سنا ہے وہ کہہ رہے تھے: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے پھر انہوں نے اسی مفہوم کی حدیث ذکر کی۔
تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف: 11720) (صحیح)»
|