كِتَاب الْحُدُودِ کتاب: حدود اور تعزیرات کا بیان 6. باب فِي السَّتْرِ عَلَى أَهْلِ الْحُدُودِ باب: حد والوں پر پردہ ڈالنے کا بیان۔
نعیم بن ہزال اسلمی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ماعز رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور آپ کے پاس چار دفعہ زنا کا اقرار کیا، تو آپ نے انہیں رجم کرنے کا حکم دیا، اور ہزال (جس نے ان سے اقرار کے لیے کہا تھا) سے کہا: ”اگر تم اسے اپنے کپڑے ڈال کر چھپا لیتے تو یہ تمہارے لیے زیادہ بہتر ہوتا“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 11651)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/217) (ضعیف)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
ابن المنکدر سے روایت ہے کہ ہزال رضی اللہ عنہ نے ماعز رضی اللہ عنہ سے کہا تھا کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جائیں اور آپ کو بتا دیں۔
تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف: 11729) (ضعیف)» (ابن المنکدر تابعی ہیں، اس لئے ارسال کی وجہ سے حدیث ضعیف ہے)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
|