كِتَاب الْحُدُودِ کتاب: حدود اور تعزیرات کا بیان 18. باب السَّارِقِ يَسْرِقُ فِي الْغَزْوِ أَيُقْطَعُ باب: کیا جنگ میں چوری کرنے والے کا ہاتھ کاٹا جائے گا؟
جنادہ بن ابی امیہ کہتے ہیں کہ ہم بسر بن ارطاۃ کے ساتھ سمندری سفر پر تھے کہ ان کے پاس ایک چور لایا گیا جس کا نام مصدر تھا اس نے ایک اونٹ چرایا تھا تو آپ نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: ”سفر میں ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا“ اگر آپ کا یہ فرمان نہ ہوتا تو میں ضرور اسے کاٹ ڈالتا۔
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/الحدود 20 (1450)، سنن النسائی/قطع السارق 13 (4982)، (تحفة الأشراف: 2015)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/181) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|