كِتَاب الْحُدُودِ کتاب: حدود اور تعزیرات کا بیان 22. باب بَيْعِ الْمَمْلُوكِ إِذَا سَرَقَ باب: غلام چوری کرے تو اسے بیچ ڈالنے کا بیان۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب غلام چوری کرے تو اسے بیچ ڈالو اگرچہ ایک نش ۱؎ میں ہو“۔
تخریج الحدیث: «سنن النسائی/قطع السارق 13 (4983)، سنن ابن ماجہ/الحدود 25 (2589)، (تحفة الأشراف: 14979) (ضعیف)»
وضاحت: ۱؎: نش کہتے ہیں نصف کو یعنی نصف اوقیہ میں یا جو غلام کی قیمت ہو اس کے نصف میں۔ قال الشيخ الألباني: ضعيف
|