كِتَاب الْحُدُودِ کتاب: حدود اور تعزیرات کا بیان 38. باب فِي إِقَامَةِ الْحَدِّ فِي الْمَسْجِدِ باب: مسجد میں حدود کا نفاذ ممنوع ہے۔
حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد میں قصاص لینے، اشعار پڑھنے اور حد قائم کرنے سے منع فرمایا ہے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، انظر حدیث رقم: (4487)، (تحفة الأشراف: 3425)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/434) (حسن)»
قال الشيخ الألباني: حسن
|