كِتَاب الْحُدُودِ کتاب: حدود اور تعزیرات کا بیان 5. باب الْعَفْوِ عَنِ الْحُدُودِ، مَا لَمْ تَبْلُغِ السُّلْطَانَ باب: حاکم تک پہنچنے سے پہلے حد کو نظر انداز کرنا جائز ہے۔
عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حدود کو آپس میں نظر انداز کرو، جب حد میں سے کوئی چیز میرے پاس پہنچ گئی تو وہ واجب ہو گئی“ (اسے معاف نہیں کیا جا سکتا)۔
تخریج الحدیث: «سنن النسائی/قطع السارق 5 (4889)، (تحفة الأشراف: 8747) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|