كتاب الطهارة 2. باب الوضوء من الريح ہوا نکلنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آواز یا بدبو آنے کے بغیر وضو نہیں ٹوٹتا۔
تخریج الحدیث: «إسناده حسن: مسند الإمام أحمد: 471/2، سنن الترمذي: 74، سنن ابن ماجه: 515، اس حديث كو امام ترمذي رحمه الله نے ”حسن صحيح“ اور امام ابن خزيمه رحمه الله 27، اور حافظ ابن ملقن رحمہ اللہ، البدر المنير: 419/2، نے ”صحيح“ كہا هے، امام بيهقي رحمہ اللہ فرماتے هيں: هَذَا حَدِيثٌ ثَابِتٌ قَدِ اتَّفَقَ الشَّيْخَانِ، صحيح البخاري: 137، صحيح مسلم: 177، عَلَى إِخْرَاجِ مَعْنَاهُ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدِ التلخيص الحبير لابن حجر: 117/1، ح: 157، علامه ابن الصلاح رحمہ اللہ كہتے هيں: إِسْنَادُهُ حَسَنٌ ثَابِتٌ، البدر المنير لابن الملقن: 419/2، علامه ابن دقيق العيد رحمہ اللہ كہتے هيں: إِسْنَادُهُ عَلَى شَرْطِ مُسْلِمٍ، البدر المنير لابن المُلَفّن: 419/2، سہيل بن ابي صالح كے بارے ميں حافظ منذري رحمہ اللہ كہتے هيں: قَدْ روي عَنْ شُعْبَةَ وَمَالِكِ وَّوَثَّقَهُ الْجُمْهُورُ، الترغيب والترهيب: 110/3، حافظ ذہبي رحمہ اللہ كہتے هيں: وَثَقَهُ نَاسُ الكاشف: 327/1»
عباد بن تمیم اپنے چچا سے بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلى الله عليه وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم میں سے کوئی دوران نماز کچھ محسوس کرے، تو اس وقت تک نماز نہ توڑے، جب تک کہ بدبو یا آواز نہ آئے۔
تخریج الحدیث: «صحيح البخاري: 137، 177، صحيح مسلم: 361»
|