المنتقى ابن الجارود
كتاب الطهارة
0
2. باب الوضوء من الريح
ہوا نکلنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے
حدیث نمبر: 3
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ، أَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، وَعَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ، عَنْ عَمِّهِ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِذَا وَجَدَ أَحَدُكُمْ فِي الصَّلَاةِ شَيْئًا فَلَا يَنْصَرِفْ حَتَّى يَجِدَ رِيحًا أَوْ يَسْمَعَ صَوْتًا» .
عباد بن تمیم اپنے چچا سے بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلى الله عليه وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم میں سے کوئی دوران نماز کچھ محسوس کرے، تو اس وقت تک نماز نہ توڑے، جب تک کہ بدبو یا آواز نہ آئے۔
تخریج الحدیث: «صحيح البخاري: 137، 177، صحيح مسلم: 361»