كتاب الطهارة 13. ما جاء في التباعد للخلاء بول و براز کے لیے دور جانا
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک سفر کے دوران میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کے لیے بہت دور جایا کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: «إسناده حسن: سنن أبى داود: 1، سنن النسائي: 17، سنن الترمذي: 20، سنن ابن ماجه: 331، اس حديث كو امام ترمذي رحمہ اللہ نے ”حسن صحيح“ اور امام ابن خزيمه رحمہ اللہ 50، نے ”صحيح“ كها هے. امام حاكم رحمہ اللہ 1/ 140، نے امام مسلم رحمہ اللہ كي شرط پر ”صحيح“ كها هے، حافظ ذهبي رحمہ اللہ نے ان كي موافقت كي هے.»
|