كتاب الطهارة 3. باب الوضوء من الغائط والبول والنوم سونے، پیشاب کرنے اور پاخانہ کرنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے
زر بن حبیش رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں صفوان بن عسّال مرادی رحمہ اللہ کے پاس آیا، تو انہوں نے بتایا: جب ہم سفر پر ہوتے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں حکم دیا کرتے تھے کہ ہم جنابت کے بغیر تین دن رات تک موزے نہ اُتاریں اور نہ ہی قضائے حاجت اور نیند کی وجہ سے موزے اتاریں۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح: مْسند الإمام أحمد: 239/4-240، سنن الترمذي: 96، سنن النسائي: 126، سنن ابن ماجه: 478، امام بخاري رحمہ اللہ نے اسے ”حسن“ كہا هے. التلخيص الحبير لابن حجر: 157/1، ح: 126، امام ترمذي رحمہ اللہ نے ”حسن صحيح“، امام ابن خزيمه رحمہ اللہ 196، اور امام ابن حبان رحمہ اللہ 1100 نے ”صحيح“ كہا هے، حافظ خطابي رحمہ اللہ، معالم السنن: 60/1، حافظ نووي رحمہ اللہ ا ”لمجموع شرح المهذب“: 479/1، حافظ ابن ملقن رحمہ اللہ ”البدر المنير“: 9/3، اور حافظ ابن حجر رحمہ اللہ ”فتح الباري“: 309/1 ”صحيح“ كہا هے. سفيان بن عيينه رحمہ اللہ كي متابعت هوئي هے، اس حديث كے شواهد بهي هيں.»
|