جماع أَبْوَابِ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ بِاللَّيْلِ رات کی نفلی نماز (تہجّد) کے ابواب کا مجموعہ 724. (491) بَابُ ذِكْرِ فَضِيلَةِ قِرَاءَةِ مِائَةِ آيَةٍ فِي صَلَاةِ اللَّيْلِ، إِذْ قَارِئُ مِائَةِ آيَةٍ فِي لَيْلَةٍ لَا يُكْتَبُ مِنَ الْغَافِلِينَ رات کی نماز (تہجّد) میں سو آیات تلاوت کرنے کی فضیلت کا بیان، کیونکہ ایک رات میں سو آیات تلاوت کرنے والا غافلوں میں نہیں لکھا جاتا
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے ان فرض نمازوں کی حفاظت کی وہ غافلوں میں نہیں لکھا جائے گا۔ اور جس نے ایک رات میں سو آیات تلاوت کیں وہ بھی غافلوں میں شمار نہیں ہو گا۔ یا اسے فرمانبرداروں میں لکھا جائے گا۔“ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”افضل و اعلیٰ کلمات چار ہیں، «سُبْحَانَ اللَٰه» ”اللہ پاک ہے“ اور «الحَمْدُ لِلَٰه» ”تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں“ اور «لَا إِلٰهَ إِلَّا الله» ”اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں“ اور «اللهُ أَكْبَرُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے۔“
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
|