جماع أَبْوَابِ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ بِاللَّيْلِ رات کی نفلی نماز (تہجّد) کے ابواب کا مجموعہ 735. (502) بَابُ فَضْلِ طُولِ الْقِيَامِ فِي صَلَاةِ اللَّيْلِ وَغَيْرِهِ نماز تہجّد اور دیگر نمازوں میں طویل قیام کی فضیلت کا بیان۔
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک رات میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لمبا قیام کیا (اور طویل قراءت کی) حتیٰ کہ میں نے ایک بُرے کام کا ارادہ کرلیا۔ اُن سے عرض کی گئی کہ آپ نے کیا ارادہ کیا تھا؟ فرمایا کہ میں نے ارادہ کیا کہ میں بیٹھ جاؤں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ساتھ چھوڑ دوں۔
تخریج الحدیث: صحيح بخاري
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ بیان کر تے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ کونسی نماز اٖفضل و اعلیٰ ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لمبے اور طویل قیام والی۔“
تخریج الحدیث: صحيح مسلم
|