جماع أَبْوَابِ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ بِاللَّيْلِ رات کی نفلی نماز (تہجّد) کے ابواب کا مجموعہ 741. (508) بَابُ اسْتِحْبَابِ قِرَاءَةِ بَنِي إِسْرَائِيلَ وَالزُّمَرِ كُلَّ لَيْلَةٍ اسْتِنَانًا بِالنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء کرتے ہوئے ہر رات سورہ بنی اسرائیل اور سورہ الزمر کی قرأت کرنا مستحب ہے۔
اگر ابولبابہ راوی کی حدیث سے دلیل لینا جائز ہو، کیونکہ مجھے اس کی تعدیل اور جرح کا علم نہیں ہے
تخریج الحدیث:
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کر تی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (مسلسل نفلی) روزے رکھتے حتیٰ کہ ہم کہتے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ناغہ نہیں کرنا چاہتے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم (مسلسل) ناغہ کرتے حتیٰ کہ ہم کہنے لگتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزے رکھنا نہیں چاہتے - اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہر رات سورہ بنی اسرائیل اور سورہ الزمر کی تلاوت کیا کرتے تھے۔“
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
|