سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے ان فرض نمازوں کی حفاظت کی وہ غافلوں میں نہیں لکھا جائے گا۔ اور جس نے ایک رات میں سو آیات تلاوت کیں وہ بھی غافلوں میں شمار نہیں ہو گا۔ یا اسے فرمانبرداروں میں لکھا جائے گا۔“ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”افضل و اعلیٰ کلمات چار ہیں، «سُبْحَانَ اللَٰه» ”اللہ پاک ہے“ اور «الحَمْدُ لِلَٰه» ”تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں“ اور «لَا إِلٰهَ إِلَّا الله» ”اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں“ اور «اللهُ أَكْبَرُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے۔“