جماع أَبْوَابِ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ بِاللَّيْلِ رات کی نفلی نماز (تہجّد) کے ابواب کا مجموعہ 746. (513) بَابُ قَضَاءِ صَلَاةِ اللَّيْلِ بِالنَّهَارِ إِذَا فَاتَتْ لِمَرَضٍ أَوْ شُغْلٍ أَوْ نَوْمٍ نماز تہجّد دن کے وقت قضا کرنے کا بیان جبکہ وہ بیماری، مشغولیت یا نیند کی وجہ سے فوت ہوگئی ہو
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی نماز پڑھتے تو اُسے باقاعدگی سے ادا کرتے، اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز تہجّد سے سوئے رہ جاتے یا بیمار ہو جاتے تو دن کے وقت بارہ رکعات ادا کر لیتے۔
تخریج الحدیث: تقدم۔۔۔
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی نماز پڑھتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس پر ہمیشگی اور باقاعدگی کرنا پسند کرتے اور جب کبھی نیند کا غلبہ، بیماری یا کوئی تکلیف آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز تہجّد سے مشغول کر دیتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم دن کے وقت بارہ رکعات ادا کر لیتے۔ یحیٰی بن سعید کی روایت ہے۔
تخریج الحدیث: تقدم۔۔۔
|