جُمَّاعُ أَبْوَابِ السَّهْوِ فِي الصَّلَاةِ نماز میں بُھول چُوک کے ابواب کا مجموعہ 673. (440) بَابُ التَّشَهُّدِ بَعْدَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ إِذَا سَجَدَهُمَا الْمُصَلِّي بَعْدَ السَّلَامِ سہو کے دو سجدوں کے بعد تشہد کا بیان جبکہ نمازی نے یہ دوسجدے سلام پھیرنے کے بعد کیے ہوں
سیدنا عمران بن حصین رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سہو کے دو سجدوں میں تشہد کیا اور سلام پھیرا۔ یہ ابوحاتم کی حدیث کے الفاظ ہیں۔ اُنہوں نے ہمیں یہ روایت بصرہ میں بیان کی۔ دوسری مرتبہ بغداد میں یہ روایت بیان کی تو یہ الفاظ بتائے کہ سیدنا (عمران) نے کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں نماز پڑھائی آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھول گئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیرنے اور کلام کر لینے کے بعد سہو کے دوسجدے کیے۔ جبکہ جناب محمد بن یحییٰ نے اس طرح روایت بیان کی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں نماز پڑھائی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی نماز میں بھول گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو سجدے کیے، پھر تشہد کیا، پھر سلام پھیرا جناب سعید بن محمد نے اپنی روایت میں کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں نماز پڑھائی تو سہو کے دو سجدے کیے پھر تشہد میں بیٹھے اور سلام پھیرا - امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ میں نے عباس بن یزید کے سوا کسی کی روایت کے الفاظ بیان نہیں کیے۔
تخریج الحدیث: شاذ
|