جماع أَبْوَابِ غُسْلِ الْجَنَابَةِ غسل جنابت کے متعلق ابواب کا مجموعہ 198. (197) بَابُ اسْتِحْبَابِ غُسْلِ الْكَافِرِ إِذَا أَسْلَمَ بِالْمَاءِ وَالسِّدْرِ کافر جب مسلمان ہو تو اس کا پانی اور بیری سے غسل کرنا مستحب ہے
سیدنا قیس بن عاصم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ مسلمان ہوئے تو بنی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُنہیں پانی اور بیری(کے پتّوں) سے غسل کرنے کا حکم دیا۔
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
سیدنا قیس بن عاصم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے تنہائی میں ملاقات کی درخواست کی، (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن سے تنہائی میں ملاقات کی) تو وہ مسلمان ہوگئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےاُنہیں پانی اور بیری (کے پتّوں) سےغسل کرنے کا حکم دیا۔
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
|