جماع أَبْوَابِ غُسْلِ الْجَنَابَةِ غسل جنابت کے متعلق ابواب کا مجموعہ 184. (183) بَابُ ذِكْرِ إِيجَابِ الْغُسْلِ عَلَى الْمَرْأَةِ فِي الِاحْتِلَامِ إِذَا أَنْزَلَتِ الْمَاءَ احتلام کی وجہ سے عورت کی منی نکل جائے تو اس پر غسل واجب ہوجاتا ہے
سیدہ اُم سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ سیدہ اُم سلیم رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں، تو اُنہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اُس عورت کے متعلق پوچھا جو خواب میں مرد کی طرح دیکھتی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا: ”جب وہ پانی دیکھے تو اُسے غسل کرنا چاہیے۔“ (سیدنا عائشہ رضی اللہ عنہا) کہتی ہیں کہ میں نے کہا، (اُم سلیم) تم نے توعورتوں کورسوا کردیا ہے کیا عورت کوبھی احتلام ہوتا ہے؟ تو نبی اکرم صل اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تیرا دایاں ہاتھ خاک آلود ہو (اگر ایسا نہیں ہے تو) پھر بچّہ ماں کے مشابہ کیسے ہوتا ہے۔؟“ یہ وکیع کی حدیث ہے۔ دورقی (راوی) نے «اذا» کا لفظ بیان نہیں کیا جبکہ مالک کی حدیث «اذا رَاَتِ الْمَاءَ» پر ختم ہو جاتی ہے۔
تخریج الحدیث: صحيح مسلم
|