جماع أَبْوَابِ غُسْلِ الْجَنَابَةِ غسل جنابت کے متعلق ابواب کا مجموعہ 187. (186) بَابُ إِبَاحَةِ الِاغْتِسَالِ مِنَ الْقِصَاعِ، وَالْمَرَاكِنِ، وَالطَّاسِ بڑے پیالوں، ٹبوں اور تھالوں سے غسل کرنا جائز ہے
اُم المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ایک ہی تھال سے غسل کرتے ہوئے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے وہ تھال کھینچا کرتی تھی۔
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
سیدنا عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور میرے لیے (پانی کا) ٹب رکھا جاتا، پھر ہم اکھٹّے (اٗس سے پانی لے کر نہانا) شروع کرتے۔
تخریج الحدیث: صحيح بخاري
سیدہ اُم ہانی رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے ایک ہی برتن بڑے پیالے سے غسل کیا، اس میں گُندھے ہوئے آٹے کا اثر تھا۔
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
|