جماع أَبْوَابِ غُسْلِ الْجَنَابَةِ غسل جنابت کے متعلق ابواب کا مجموعہ 190. (189) بَابُ اكْتِفَاءِ صَاحِبِ الْجُمَّةِ وَالشَّعْرِ الْكَثِيرِ بِإِفْرَاغِ ثَلَاثِ حَثَيَاتٍ مِنَ الْمَاءِ عَلَى الرَّأْسِ فِي غُسْلِ الْجَنَابَةِ. غسل جنابت میں گھنے اور کندھوں تک زلفوں والے شخص کے لیے سر پر تین چلو پانی ڈالنا کافی ہے
حضرت جعفر رحمہ اللہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ اُنہوں نے فرمایا مجھے سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نے کہا کہ آپ کے چچا زاد بھائی حسن بن محمد نے غسل جنابت کے متعلق پوچھا تو ميں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے سر پر تين (چُلّو) ڈالا کرتے تھے۔ تو اُس نے کہا کہ ميرے بال بہت زيادہ ہيں۔ میں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال تم سے زیادہ اور خوبصورت تھے۔ یہ یحییٰ بن سعید کی حدیث ہے۔
تخریج الحدیث: صحيح بخاري
|