جماع أَبْوَابِ غُسْلِ الْجَنَابَةِ غسل جنابت کے متعلق ابواب کا مجموعہ 186. (185) بَابُ الِاسْتِتَارِ لِلِاغْتِسَالِ مِنَ الْجَنَابَةِ غسل جنابت کے لیے پردہ کرنے کا بیان
سیدہ اُم ہانی رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکّہ والے دن مکّہ مکرمہ کے بالائی حصّے میں تشریف فرما تھے۔ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی تو سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ پانی کا ایک بڑا برتن لیکر آئے۔ میں نے کہا کہ میں تو اس میں گُندھے ہوئے آٹے کا اثر دیکھ رہی ہوں۔ کہتی ہیں کہ چنانچہ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پردہ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے غسل کیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کو پردہ کیا اُنہوں نے غسل کیا۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چاشت کی آٹھ رکعات ادا کیں۔
تخریج الحدیث: اسناده ضعيف
|