صحيح ابن خزيمه
غسل جنابت کے متعلق ابواب کا مجموعہ
198. (197) بَابُ اسْتِحْبَابِ غُسْلِ الْكَافِرِ إِذَا أَسْلَمَ بِالْمَاءِ وَالسِّدْرِ
198. کافر جب مسلمان ہو تو اس کا پانی اور بیری سے غسل کرنا مستحب ہے
سیدنا قیس بن عاصم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ مسلمان ہوئے تو بنی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُنہیں پانی اور بیری(کے پتّوں) سے غسل کرنے کا حکم دیا۔
تخریج الحدیث: اسناده صحيح