جماع أَبْوَابِ غُسْلِ الْجَنَابَةِ غسل جنابت کے متعلق ابواب کا مجموعہ 181. (180) بَابُ ذِكْرِ الدَّلِيلِ عَلَى أَنَّ جِمَاعَ نِسْوَةٍ لَا يُوجِبُ أَكْثَرَ مِنْ غُسْلٍ وَاحِدٍ. اس بات کی دلیل کا بیان کہ کئی عورتوں سے (ایک وقت میں) جماع کرنے سے ایک ہی غسل واجب ہوتا ہے
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سےروایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی عورتوں سے ایک ہی غسل کےساتھ شب باشی کیا کرتے تھے۔ امام ابوبکر رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ یہ حدیث غریب ہے۔ مشہور سند میں معمر قتادہ سے روایت کرتے ہیں۔
تخریج الحدیث: صحيح بخاري
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیں کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی (سب) عورتوں سے ایک غسل سے شب باشی کیا کرتے تھے۔ (امام صاحب کہتے ہیں) رباطی (راوی) نے عن معمر کہا اور «يطيف» کی بجائے «يطوف» کہا ہے (معنی ایک ہی ہے)۔
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رات اور دن کے وقت، میں ایک ہی غسل کے ساتھ اپنی تمام بیویوں کے پاس چکّر لگا لیا کرتے تھے اور وہ گیارہ تھیں۔ (قتادہ) کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے کہا کہ کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی طاقت رکھتے تھے؟َ اُنہوں نے فرمایا کہ ہم (آپس میں) گُفتگو کیا کرتے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تیس مردوں کی طاقت دی گئی ہے۔
تخریج الحدیث: صحيح بخاري
|