جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَحْدَاثِ الْمُوجِبَةِ لِلْوُضُوءِ وضو کو واجب کرنے والے احداث کے ابواب کا مجموعہ 21. (21) بَابُ ذِكْرِ خَبَرٍ رُوِيَ مُخْتَصَرًا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی مختصر روایت کا بیان
جس نے مختصر اور مفصل روایت کا فرق نہ کرنے والے عالم کو وہم میں ڈال دیا ہے کہ وضو صرف اس حدث سے واجب ہوتا ہے کہ جس کی آواز یا بُو ہو۔
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آواز یا بُو محسوس کیے بغیر وضو (واجب) نہیں ہے۔“
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، جامع ترمذي: الطهارة - باب ما جاء فى الوضوء من الربع رقم: 74، ابن ماجه رقم: 515 م، ابن أبى شيبه فى مصنفه: 429/2، ابن الحارود فى المتفق مثله من طريق شعبه - صحيح مسلم: 540، مسند احمد: 410/2، 435، 471، 15847»
|