أَحَادِيثُ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے منقول روایات حدیث نمبر 1313
1313- سیدنا جابررضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”سب سے افضل نماز وہ ہے، جس میں قیام طویل ہو اور سب سے افضل جہاد وہ ہے، جس میں خون بہا دیا جائے اور گھوڑے کے پاؤں کاٹ دیئے جائیں اور سب سے افضل صدقہ وہ ہے، جوغریب شخص کوشش سے کرے۔ (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) کہ جو صدقہ دیا جائے، تو اس کے بعد آدمی خوشحال رہے“۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 41، 756، 756، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1155، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 197، 1758، 4639، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 23، والترمذي فى «جامعه» برقم: 387، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2437، 2754، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1421، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 4760، 4761، 4762، 20813، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14430، 14453، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2081، 2131، 2273، 2296»
|