أَحَادِيثُ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے منقول روایات حدیث نمبر 1257
1257- سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص مسجد میں داخل ہوا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت منبر پر موجود جمعے کا خطبہ دے رہے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت کیا: ”کیا تم نے نماز ادا کرلی ہے“؟ اس نے عرض کی: جی نہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم دورکعت نماز ادا کرلو“۔
سفیان نامی راوی کہتے ہیں: ابوزبیر نامی راوی نے ا س روایت میں ان صاحب کا نام ”سیدنا سلیک بن عمر و عطفانی رضی اللہ عنہ“ بیا ن کیا ہے۔ تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 930، 931، 1166، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 875، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1831، 1832، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2500، 2501، 2502، 2504، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم:، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 499، 1715، 1716، 1717، 1729، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1115، 1116، بدون ترقيم، والترمذي فى «جامعه» برقم: 510، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1592، 1596، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1112، 1114، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 5771، 5772، 5773، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14391، 14530، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1830، 1946، 1969، 1970، 1988، 1989، 2117، 2186، 2276، 2622»
|