أَحَادِيثُ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے منقول روایات حدیث نمبر 1337
1337-امام شعبی بیان کرتے ہیں: لوگوں نے ایک صاحب سے کہا: آپ (حکمرانوں کے پاس) ہمارے نمائندے بن جائیں، تو وہ صاحب بولے: تمہارا نمائندہ وہ شخص بنے گا، جسے اپنی آمدن کی فکر ہوگی جو اپنے گھر کو نہیں چھوڑے گا، اور جو چور ہوگا جو بخیل ہوگا، اور جو اتنا لالچی ہوگا کہ جو ملے اسے حاصل کرلے جس کی یہ حالت ہوگی کہ جب اسے کہا جائے یہ لو، تو وہ دانتوں کے ذریعے نوچ لے گا، اور جب اسے کہا جائے گا لے کر آؤ، تو وہ اس چیز کو روک لے گا (یعنی لے کر نہیں آئے گا)
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح إلى شعبي، وهو موقوف عليه، وأخرجه الحميدي فى «مسنده» برقم: 1337، وأورده ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2167»
|