أَحَادِيثُ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے منقول روایات حدیث نمبر 1261
1261- سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”اے جابر! کیا تم نے شادی کرلی ہے“؟ میں نے عرض کی: جی ہاں۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کنواری کے ساتھ یا ثیبہ کے ساتھ“؟ میں نے عرض کی: ثبیہ کے ساتھ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے کسی لڑکی کے ساتھ شادی کیوں نہیں کی کہ وہ تمہارے ساتھ خوش ہوتی اور تم اس کے ساتھ خوش ہوتے“؟ میں نے عرض کی: یارسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وسلم )! میرے والد غزوۂ احد کے موقع پر شہید ہوگئے تھے۔ ا نہوں نے 9 بیٹیاں چھوڑی ہیں، تو میری 9 بہنیں ہیں مجھے یہ اچھا نہیں لگا کہ میں ان کے ساتھ ایک لڑکی کو شامل کردوں جو ان کی مانند کم سن ہو، میں ایک ایسی بیوی لانا چاہتا تھا جوان کی کنگھی کردیا کرے ان کی دیکھ بھال کیا کرے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے ٹھیک کیا ہے“۔ تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4052، 443، 1801، 2097، 2309، 2385، 2394، 2405، 2470، 2603، 2604، 2718، 2861، 2967، 3087، 3089، 3090، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1466، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2496، 2713، 2714، 2715، 2717، 4182، 4911، 6517، 6518، 6519، 7138، 7140، 7141، 7143، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 3219، 3220، برقم: 3226، برقم: 4604، برقم: 4605، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2048، 2776، 2777، 2778، 3347، 3505، 3747، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1100، 1253، 2712، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2262، 2673، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1860، 2205، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 10479، 10480، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14348، 14396، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1793، 1843، 1850، 1891، 1898، 1965، 1974، 1990، 1991، 2123، 2124، 2125»
|