أَحَادِيثُ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے منقول روایات حدیث نمبر 1325
1325- سیدنا جابربن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: لوگوں میں اعلان کردیا گیا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس سال حج کے لیے تشریف لے جارہے ہیں، تو مدینہ منورہ لوگوں سے بھر گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حج کے مخصو ص موقع پر روانہ ہوئے جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم ”بیداء“ کے مقام پر پہنچے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہاں سے تلبیہ پڑھنا شروع کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ لوگوں نے بھی تلبیہ پڑھنا شروع کیا۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1557، 1568، 1570، 1651، 1785، 2505، 4352، 7230، 7367، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1213، 1216، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 957، 2534، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1457، 3791، 3796، 3813، 3819، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 1677، 1697، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1785، 1787، 1788، 1789، والترمذي فى «جامعه» برقم: 817، 856، 857، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1008، 1074، 2919، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1810، 1852، 1882، 1897، 1944، 2012»
|