أَحَادِيثُ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے منقول روایات حدیث نمبر 1298
1298- سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ احد کے موقع پر میرے والد شہید ہوگئے انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لایا گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے رکھ دیا گیا ان کی میت کی بت حرمتی کی گئی تھی میں نے ان چہرے سے کپڑا ہٹا نے کا ارادہ کیا، تو میری قوم کے افراد نے مجھے منع کردیا میں ان کے منہ سے کپڑا ہٹانا چاہ رہا تھا، لیکن میری قوم کے افرا مجھے منع کررہے تھے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت انہیں وہاں سے اٹھا لیا گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی خاتون کے رونے کی آواز سنی تو دریافت کیا: ”یہ کون ہے“؟ لوگوں نے بتایا: عمرو کی صاحبزادی ہے (راوی کوشک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) عمرو کی بہن ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگ نہ روؤ (راوی کوشک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) تم کیوں رورہی ہو؟ فرشتوں نے اس کے اٹھائے جانے تک مسلسل اپنے پروں کے ذریعے اس پر سایہ کیا ہوا تھا“۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1244، 1293، 2816، 4080، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2471، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7021، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 1841، 1844، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 1981، 1984، 8190، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 6814، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14407، 14516، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1817، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2021»
|