فِي الْحَجِّ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی منقول حج سےمتعلق روایات حدیث نمبر 527
527- سيدنا عبدالله بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ثبیہ عورت اپنے ولی کے مقابلے میں اپنی ذات کی زیادہ حقدار ہے اور کنواری سے اس کی ذات کے بارے میں مرضی معلوم کی جائے گی، اس کی خاموشی اس کا اقرار ہوگی۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1421، ومالك فى «الموطأ» برقم:، وابن الجارود فى "المنتقى"، برقم: 769، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4084، 4087، 4088، 4089، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 3260، 3261، 3262، 3263، 3264، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 5351، 5352، 5353، 5354، 5355، 5370، 5371، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2098، 2100، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1108، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2234، 2235، 2236، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1870»
|