فِي الْحَجِّ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی منقول حج سےمتعلق روایات حدیث نمبر 525
525- سيدنا عبدالله بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے، تو یہودی عاشورہ کے دن روزہ رکھتے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”تم لوگ اس دن کیوں روزہ رکھتے ہو“؟ انہوں نے بتایا: یہ وہ عظیم دن ہے، جس میں اللہ تعالیٰ نے سیدنا موسیٰ علیہ السلام کو نجات عطا کی تھی اور فرعون کے لشکریوں کو اس دن ڈبو دیا تھا، سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے شکر کے طور پر اس دن روزہ رکھا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگوں کے مقابلے میں ہم سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زیادہ قریب ہیں۔“ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس دن روزہ رکھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس دن روزہ رکھنے کا حکم دیا۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2004، 3397، 3943، 4680، 4737، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1130، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2084، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3625، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 2847، 2848، 2849، 11173، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2444، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1800، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1734، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2567، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2688، برقم: 2876»
|