فِي الْحَجِّ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی منقول حج سےمتعلق روایات حدیث نمبر 529
529- قاسم بن محمد بیان کرتے ہیں: سيدنا عبدالله بن عباس رضی اللہ عنہما نے لعان کرنے والے میاں بیوی کا تذکرہ کیا، تو عبداللہ بن شداد نے ان سے کہا: کیا یہی وہ عورت تھیَ جس کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا تھا: ”اگر میں نے کسی ثبوت کے بغیر کسی کو سنگسار کرنا ہوتا، تو اس عورت کو سنگسار کروا دیتا۔“ تو سيدنا عبدالله بن عباس رضی اللہ عنہما پولے: نہیں، ”وہ عورت تو اعلانیہ (گناہ کیا کرتی تھی)“۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5310، 5316، 6855، 6856، 7238، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1497، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 3467، 3470، 3471، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 5635، 7295، 7296، وابن ماجه فى «سننه» ، برقم: 2560»
|