فِي الْحَجِّ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی منقول حج سےمتعلق روایات حدیث نمبر 537
537- سيدنا عبدالله بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر جب قرآن نازل ہوا تھا تو آپ اس کو یاد رکھنے کے لئے اپنی زبان کو اس کے ساتھ حرکت دیا کرتے تھے اللہ تعالی نے یہ آیت نازل کی:
«لَا تُحَرِّكْ بِهِ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهِ إِنَّ عَلَيْنَا جَمْعَهُ» ”تم اس کے ساتھ اپنی زبان کو حرکت نہ دو، تاکہ تم اسے جلدی حاصل کر لو اس کو جمع کرنا اور اس کی تلاوت ہمارے ذمہ ہے۔“ تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5، 4927، 4928، 4929، 5044، 7524، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 448، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 39، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 934، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 1009، 7924، 11570، 11571، 11572، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3329، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1935، برقم: 3252»
|