فِي الْحَجِّ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی منقول حج سےمتعلق روایات حدیث نمبر 526
526- سيدنا عبدالله بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: اگر کوئی شخص اپنی بیوی کے ساتھ صحبت کرنے سے پہلے یہ دعا پڑھ لے۔ اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے، اے اللہ تو ہمیں شیطان سے دور رکھ اور جو رزق (یعنی اولاد) تو ہمیں عطا کرے گا، اسے بھی شیطان سے دور رکھ۔ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں): ”اگر ان کی تقدیر میں (اس صحبت کے نتیجے میں) اولاد ہوئی تو شیطان اسے کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 141، 3271، 3283، 5165، 6388، 7396، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1434، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 983، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 8981، 8982، 10024، 10025، 10026، 10027، 10028، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2161، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1092، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2258، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1919»
|