فِي الْحَجِّ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی منقول حج سےمتعلق روایات حدیث نمبر 511
511- سيدنا عبدالله بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: پہلے لوگ کسی بھی جگہ سے واپس چلے جایا کرتے تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کوئی بھی شخص اس وقت تک ہرگز واپس نہ جائے جب تک وہ سب سے آخر میں بیت اللہ کا طواف نہیں کرتا۔“
سفیان کہتے ہیں: اس بارے میں اس روایت سے زیادہ اچھی حدیث میں نے نہیں سنی جو سلیمان نے ہمیں سنائی ہے۔ تخریج الحدیث: «إسناده صحيح والحديث متفق عليه وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1755، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1327، 1328، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2999، 3000، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3897، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 1757، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 4170، 4185، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2002، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1974، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3070، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2403»
|