متفرق متفرق विभिन्न نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھنے کی فضیلت नबी करीम सल्लल्लाहो अलैहि वसल्ल्म पर दरूद पढ़ने की फ़ज़ीलत ( पुण्य )
”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے مجھ پر ایک مرتبہ درود پڑھا اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرمائے گا۔“ [صحيح مسلم: 408]
”میری قبر کو میلہ گاہ نہ بنانا اور اپنے گھروں کو قبرستان نہ بناؤ، مجھ پر درود پڑھنا، تم جہاں بھی ہو گے تمہارا درود مجھ تک پہنچ جائے گا۔“ [اسناده حسن، سنن ابي داؤد: 2042، مسند احمد: 367/2]
”وہ آدمی بخیل ہے جس کے پاس میرا ذکر ہو اور وہ مجھ پر درود نہ بھیجے۔“ [اسناده حسن، سنن ترمذي: 3546]
”اللہ کے کچھ فرشتے ایسے ہیں جو زمین میں چلتے پھرتے رہتے ہیں، وہ میری امت کا سلام مجھے پہنچا دیتے ہیں۔“ [حسن، سنن نسائي: 1281، المستدرك للحاكم: 421/2ح3576]
”جب بھی کوئی شخص مجھے سلام کہتا ہے تو اللہ تعالیٰ میری روح مجھ میں لوٹاتا ہے یہاں تک کہ میں اس کے سلام کا جواب دوں۔“ [اسناده حسن، سنن ابي داؤد: 2041، مسند احمد: 527/2]
|