متفرق متفرق विभिन्न سجدے کی دعائیں सज्दे की दुआएं
”پاک ہے میرا رب بلند واعلیٰ۔“ (کم از کم تین مرتبہ) [صحيح، سنن ابي داؤد:871، سنن ترمذي:262، صحيح مسلم:772]
”پاک ہے تو اے اللہ! اے ہمارے رب، اپنی تعریف کے ساتھ اے اللہ بخش دے۔“ [صحيح بخاري:794، صحيح مسلم:484]
”نہایت پاکیزگی والا، نہایت مقدس، فرشتوں اور روح (جبریل) کا رب۔“ [صحيح مسلم:487، سنن ابي داؤد:872]
”اے اللہ! میں نے تیرے لئے سجدہ کیا، تجھ پر ہی میں ایمان لایا، تیرے لئے ہی فرمانبردار ہوا، میرے چہرے نے اس ذات کے لئے سجدہ کیا جس نے اسے پیدا کیا، اس کی صورت بنائی، اس کی سماعت (کانوں کے سوارخ) اور بصارت (آنکھوں کے سوراخ) کو کھولا، بابرکت ہے اللہ تعالیٰ، بہترین (انداز سے) پیدا کرنے والا ہے۔“ [صحيح مسلم:771]
”پاک ہے (میرا رب) زبردست غلبے والا، بادشاہت، کبریائی اور عظمت والا۔“ [اسناده صحيح، سنن ابي داؤد:873، سنن نسائي:1133]
”اے اللہ! میرے تمام گناہ معاف فرما دے، چھوٹے، بڑے، پہلے، پچھلے، ظاہر اور پوشیدہ گناہ۔“ [صحيح مسلم:483]
”اے اللہ! میں تیری خوشنودی کے ساتھ تیری ناراضگی سے، تیری عافیت کے ساتھ تیری سزا سے، (تیری) پناہ میں آتا ہوں، میں تجھ سے تیری ہی پناہ طلب کرتا ہوں، میں تیری تعریف (کےکلمات) شمار نہیں کر سکتا، تو اسی طرح ہے جس طرح تو نے خود اپنی تعریف کی۔“ [صحيح مسلم:486]
|