متفرق متفرق विभिन्न رکوع کی دعائیں रुकू की दुआएं
”پاک ہے میرا رب عظمت والا۔“ (تین مرتبہ) [صحيح مسلم:772، سنن ابي داؤد:871، سنن ترمذي:262]
”پاک ہے تو اے اللہ، اے ہمارے رب اپنی تعریف کے ساتھ، اے اللہ مجھے بخش دے۔“ [ صحيح بخاري:794، صحيح مسلم:484]
”انتہائی زیادہ پاک، انتہائی مقدس، فرشتوں اور روح (جبرئیل) کا رب۔“ [ صحيح مسلم:487]
”اے اللہ تیرے لئے ہی میں نے رکوع کیا، تجھ پر ہی میں ایمان لایا، تیرے لئے ہی میں فرمانبردار ہوا، میرے کان، میری آنکھیں، میرا دماغ، میری ہڈیاں، میرے پٹھے اور وہ جسم جسے میرے قدم اٹھائے ہوئے ہیں، اللہ رب العالمین کے لئے جھک گئے ہیں۔“ [ صحيح مسلم:771مسند احمد:960]
”پاک ہے (اللہ تعالیٰ) زبردست طاقت والا، عظیم بادشاہت والا، بڑائی اور عظمت والا۔“ [اسناده صحيح، سنن ابي داؤد:873، سنن النسائي:1050، مسند احمد:24/6]
|