متفرق متفرق विभिन्न سلام پھیرنے کے بعد کے اذکار सलाम फेरने के बाद के अज़कार
”میں اللہ سے بخشش طلب کرتا ہوں، میں اللہ سے بخشش طلب کرتا ہوں، میں اللہ سے بخشش طلب کرتا ہوں، اے اللہ! تو ہی سلامتی والا ہے اور تیری طرف سے ہی سلامتی ہے، تو بابرکت ہے اے بزرگی اور عزت والے۔“ [صحيح مسلم:591]
”اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لئے تمام تعریفات ہیں اور وہ ہر چیز پر قادر ہے، اے اللہ! جو تو دینا چاہے اسے کوئی روکنے والا نہیں اور جو تو روکنا چاہے اسے کوئی دینے والا نہیں، اور کسی شان والے کو اس کی شان تجھ سے نفع نہیں پہنچا سکتی۔“ [صحيح بخاري:844، صحيح مسلم:593]
”اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لئے بادشاہت ہے، اور اس کے لئے تمام تعریفات اور وہ ہر چیز پر قادر ہے، اللہ کی توفیق و مدد کے بغیر، گناہ سےبچنے کی طاقت اور نیکی کرنے کی قوت نہیں، اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں، ہم اسی کی عبادت کرتے ہیں، اسی کے لئے فضل ہے اور بہترین ثناء (تعریف) اسی کے لئے ہے، اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں، ہم اسی کے لئے عبادت کو خالص کرنے والے ہیں اگرچہ کافروں کو ناپسند ہو۔“ [صحيح مسلم:594]
”اللہ پاک ہے۔“، ”تمام تعریفات اللہ کے لئے ہیں۔“، ”اللہ سب سے بڑا ہے۔“، ”اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں اور اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لئے بادشاہت ہے اور اسی کے لئے تمام تعریفات اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔“
نوٹ:- جس نے یہ الفاظ ہر نماز کے بعد پڑھے اس کی غلطیاں معاف کر دی جاتی ہیں، اگرچہ وہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہوں۔ [صحيح مسلم:597]
۲۔ «بسم اللٰه الرحمٰن الرحيم «قل اعوذ برب الفلق (۱) «من شر ما خلق (۲) «ومن شر غاسق إذا وقب (۳) «ومن شر النفاثات في العقد (۴) «ومن شر حاسد إذا حسد (۵) [سورة الفلق:1-5 ] ۳۔ «بسم اللٰه الرحمٰن الرحيم «قل اعوذ برب الناس (۱) «ملك الناس (۲) «إله الناس (۳) «من شر الوسواس الخناس (۴) «الذي يوسوس في صدور الناس (۵) «من الجنة والناس (۶) [سورة الناس:1-6] ”اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم )! کہہ دیجئے اللہ ایک ہی ہے، اللہ بے نیاز ہے، نہ اس نے کسی کو جنا، نہ اس سے کوئی جنا گیا، اور کوئی اس کا ہمسر نہیں۔“ ”اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم )! کہہ دیجئے کہ رب کی پناہ میں آتا ہوں، ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی، اور اندھیری رات کی تاریکی کے شر سے جب وہ چھا جائے، اور گرہوں میں پھونک مارنے والیوں کے شر سے، اور حسد کرنے والے کے شر سے جب وہ حسد کرنے لگے۔“، ”اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم )! کہہ دیجئے میں لوگوں کے رب کی پناہ میں آتا ہوں، لوگوں کے مالک کی، لوگوں کے معبود کی، وسوسہ ڈالنے والے پیچھے ہٹ جانے والے (شیطان) کے شر سے، جو لوگوں کے سینوں میں وسوسہ ڈالتا ہے، جنوں میں سے ہو یا انسانوں میں سے۔“
نوٹ:- نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہر نماز کے بعد معوذتین پڑھنا مسنون عمل ہے۔ [اسناده حسن، سنن ابي داؤد:1523، سنن النسائي:1338، مسند احمد:201/4]
”اللہ وہ ذات ہے جس کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں، ہمیشہ زندہ رہنے والا اور (سب کو) قائم رکھنے والا ہے، نہ اسے اونگھ آتی ہے اور نہ نیند، اسی کے لئے ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے، کون ہے جو اس کی اجازت کے بغیر اس کے پاس سفارش کر سکے۔ جو لوگوں کے سامنے ہے اور جو ان کے پیچھے ہے سب کو جانتا ہے، لوگ اس کے علم میں سے کسی چیز کا احاطہ نہیں کر سکتے مگر جو وہ چاہے، اسی کی کرسی آسمانوں اور زمین کو گھیرے ہوئے ہے، اور ان دونوں کی حفاظت اسے تھکاتی نہیں، اور وہ بلند ہے عظمت والا ہے۔“ جس نے آیت الکرسی کو ہر فرض نماز کے بعد پڑھا تو اسے موت کے سوا کوئی چیز جنّت میں داخل ہونے سے نہیں روک سکتی۔ [اسناده حسن، السنن الكبري للنسائي:44/9ح9848،دوسرا نسخه:9928 عمل اليوم و الليلة للنسائي:100]
”اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لئے بادشاہت ہے اور اسی کے لئے تمام تعریفات، وہ زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔“ [حسن، سنن ترمذي:3474] اور امام ترمذی رحمہ اللہ نے کہا [حسن غريب صحيح مسنداحمد:227/4]
|