متفرق متفرق विभिन्न رکوع سے اٹھنے کی دعائیں रुकू से उठने की दुआएं
”اللہ نے اس شخص کی بات سن لی جس نے اس کی تعریف کی۔“ [صحيح بخاري:795، 736، صحيح مسلم:390]
”اے ہمارے پروردگار! تیرے لئے ہی تمام تعریفیں ہیں، بہت زیادہ پاکیزہ، بابرکت۔“ [صحيح بخاري:799]
”آسمان و زمین اور جو ان دونوں کے درمیان ہے بھر جائے، پھر اس کے بعد جس چیز کے بارے میں تو چاہے اس کا بھر جانا حمد و ثنا اور بزرگی والے، سب سے سچی بات جو تیرے بندے نے کہی اور ہم سب تیرے بندے ہیں۔ اے اللہ! جو تو عطا کرنا چاہے اسے کوئی روکنے والا نہیں اور جو تو روکنا چاہے اسے کوئی عطا کرنے والا نہیں، اور کسی شان والے کی شان تیرے پاس اسے کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتی۔“ [صحيح مسلم:478]
|