من كتاب الاشربة مشروبات کا بیان 20. باب في الشُّرْبِ بِثَلاَثَةِ أَنْفَاسٍ: تین سانس میں پانی پینے کا بیان
ثمامہ بن عبداللہ سے مروی ہے کہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ دو یا تین سانس میں پانی پیتے تھے اور کہتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پانی کے برتن پر دو یا تین بار سانس لیتے تھے۔ (یعنی دو یا تین سانس میں پانی پیتے تھے۔)
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2166]»
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 5631]، [مسلم 2028]، [أبوداؤد 31]، [ترمذي 15]، [نسائي 24]، [ابن ماجه 310]، [ابن حبان 5329] وضاحت:
(تشریح حدیث 2156) طبرانی کی روایت میں ہے کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پانی کا پیالہ آتا تو پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم بسم اللہ کہہ کر پینا شروع فرماتے، درمیان میں تین سانس لیتے، آخر میں الحمد للہ کہتے۔ (فتح الباری)۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
|