كِتَابُ الاسْتِئْذَانُ كتاب الاستئذان 487. بَابُ يَسْتَأْذِنُ عَلَى أُمِّهِ ماں سے اجازت مانگنے کا بیان
حضرت علقمہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک شخص سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور کہا: کیا میں اپنی ماں سے بھی اجازت لے کر اس کے گھر جاؤں؟ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم ہر وقت (اور ہر حال میں) اسے دیکھنا پسند نہیں کرتے۔
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه ابن أبى شيبة: 17603 و الطبراني فى ”مسند الشاميين“: 1822، من طريق هزيل بن شرجيل»
قال الشيخ الألباني: صحيح
مسلم بن نذیر رحمہ اللہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا: کیا میں اپنی والدہ کے پاس جانے کی بھی اجازت طلب کروں؟ انہوں نے فرمایا: اگر تم اس کے پاس جانے کی اجازت نہیں لو گے تو تم اس کو اس حالت میں دیکھو گے جس حالت میں اسے دیکھنا نا پسند کرتے ہو۔
تخریج الحدیث: «حسن: أخرجه عبدالرزاق: 19421 و البيهقي فى الكبرىٰ: 97/7»
قال الشيخ الألباني: حسن
|