كِتَابُ الاسْتِئْذَانُ كتاب الاستئذان 494. بَابُ إِذَا نَظَرَ بِغَيْرِ إِذَنٍ تُفْقَأُ عَيْنُهُ بغیر اجازت اندر جھانکنے والے کی آنکھ پھوڑ دی جائے
سيدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی شخص اگر تمہارے گھر میں جھانکے، اور تو اسے کنکری مار کر اس کی آنکھ پھوڑ دے، تو تجھ پر کوئی گناہ نہیں۔“
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الديات: 6888 و مسلم: 2158 و أبوداؤد: 5172 و النسائي: 4861»
قال الشيخ الألباني: صحيح
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے نماز پڑھ رہے تھے کہ ایک شخص نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر میں جھانکا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ترکش میں سے ایک تیر لے کر اس کی طرف سیدھا کیا (تاکہ اس کی آنکھ پھوڑ دیں)۔
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الديات: 6900 و مسلم: 2157 و أبوداؤد: 5171 و الترمذي: 2708 و النسائي: 4258»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|