الجنة والنار جنت اور جہنم जन्नत और जहन्नम ہر کوئی ایک دفعہ جہنم میں جائے گا “ हर कोई एक बार जहन्नम में जाएगा ”
سدی کہتے ہیں کہ میں نے مرہ ہمدانی سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان: «وَإِنْ مِنْكُمْ إِلَّا وَارِدُهَا كَانَ عَلَى رَبِّكَ حَتْمًا مَقْضِيًّا» (۱۹-مريم:۷۱) ”تم میں سے ہر ایک وہاں ضرور وارد ہونے والا ہے، یہ تیرے پرودگار کے ذمے قطعی فیصل شدہ امر ہے“ کے بارے میں پوچھا، انہوں نے مجھے بیان کیا کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ان کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ روایت بیان کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سارے لوگ جہنم میں آئیں گے، پھر اپنے اعمال کے مطابق وہاں سے نکلتے جائیں گے، اول درجے والے لوگ بجلی کی چمک کی طرح، پھر ہوا کے چلنے کی طرح، پھر گھوڑے کے دوڑنے کی طرح، پھر عام سوار کی طرح، پھر مرد کے دوڑنے کی طرح اور پھر آدمی کے چلنے کی طرح وہاں سے نکل جائیں گے۔“
|