الجنة والنار جنت اور جہنم जन्नत और जहन्नम جنت میں داخل ہونے والی تمام خواتیں کنواریاں ہوں گے “ जन्नत में जाने वाली सभी औरतें कुंवारी होंगी ”
سیدنا حسن رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک بوڑھی عورت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور کہا: اے اللہ کے رسول! اللہ تعالیٰ سے دعا کیجئیے کہ وہ مجھے جنت میں داخل کر دے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ام فلاں! کوئی بوڑھی عورت جنت میں داخل نہیں ہو گی۔“ وہ روتے ہوئے واپس چل پڑی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے بتلا دو کہ وہ اس بڑھاپے کی حالت میں جنت میں داخل نہیں ہو گی، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: «إِنَّا أَنْشَأْنَاهُنَّ إِنْشَاءً ٭ فَجَعَلْنَاهُنَّ أَبْكَارًا ٭ عُرُبًا أَتْرَابًا» (۵۶-الواقعة:۳۵) ”ہم نے ان کی بیویوں کو خاص طور پر بنایا ہے۔ اور ہم نے انہیں کنواریاں بنا دیا ہے۔ جو محبت والیاں اور ہم عمر ہیں۔“ ( یعنی بوڑھی خاتون جوان ہو کر جنت میں جائے گی)۔“
|